
فہد قادر ایشیاء پیسفک ریجن میں 40 سال سے کم عمر قائدین کی فہرست میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے
برطانیہ کے سب سے بڑے خود مختار پبلشنگ گروپ ہئی مارکیٹ(Haymarket) پبلشنگ کے پریمیئم آن لائن پبلشنگ یونٹ کی کیمپیئن ایشیا-پیسفک نے 40 انڈر 40 (40 under 40)عنوان کے تحت 40 سال سے کم عمر ایشیاء پیسفک ریجن کی اگلی جنریشن کی قیادت کے لئے 40افراد کا انتخاب کیا ہے
جمعہ 6 دسمبر 2019 12:48

(جاری ہے)
فہد قادر کے انتخاب کے بارے میں کیمپیئن ایشیا -پیسفک نے رائے دیتے ہوئے کہا، "جیسے کاربونیٹڈ مشروب میں بلبلے تیزی سے ابھرکر جگہ بناتے ہیں، اسی طرح فہد قادر بھی تیزی سے ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ کوکا۔کولا پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے انہیں سال 2007 میں اپنی کمپنی کے لئے منتخب کیا۔ فہد قادر نے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز کے طور پر کام کا آغاز کیا اور چند ہی سالوں بعد وہ اس شعبے کے ڈائریکٹر بن گئے۔ اب وہ حکومت، میڈیا، سوشل گروپس، کسٹمرز اور پارٹنرز کے ساتھ روزمرہ رابطے کے لئے کمپنی کی نمائندگی کرتے ہیں۔"
بیان میں مزید کہا گیا، "کاروباری اور برانڈ کی عوامی حکمت عملیوں کو سنبھالنے والے 36 سالہ فہد قادر کمپنی کے کاروباری سماجی ذمہ داری کے پورٹ فولیو کی بھی قیادت کررہے ہیں۔ ان کی توجہ قدرت کو پانی کی واپسی، خواتین کی بااختیاری، اور پانی کے انتظام پر ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ اشتراک سے کوکا۔کولا پاکستان نے پانی کے استعمال کی صورتحال کو مثبت بنادیا ہے اور اپنے کاروباری استعمال سے زیادہ قدرت کو واپس پانی لوٹا رہا ہے۔ فہد قادر پلاسٹک سے پیدا ہونے والے کچرے بالخصوص پی ای ٹی بوتلوں کی انڈسٹری پائیدار انداز سے قائم کرنے کی بھی پشت پناہی کررہے ہیں۔"
سال 2019 کی’ 40 انڈر 40 ‘کی فہرست میں منتخب ہونے کے باعث فہد قادر نے نہ صرف کوکا۔کولا کمپنی کا نام روشن کیا بلکہ پاکستان کو بھی نمایاں مقام دلایا۔ رواں سال یہ ایوارڈ جیتنے والی دیگر قابل ذکر شخصیات میں آئن لون (منیجنگ ڈائریکٹر، اسٹار کام سنگاپور) نکولا ایلیٹ (ڈائریکٹر بی بی سی اسٹوری ورکس اے پی اے سی، بی بی سی گلوبل نیوز لمیٹڈ، سنگاپور) اور جینی گاوٴ (وائس پریذیڈنٹ اسٹریٹجی اینڈ برانڈ پلاننگ، اوگلوی، چین) شامل ہیں۔
آئیڈیاز میں مہارت، معلومات، کام اور شخصیات کی وجہ سے ریجن کی مارکیٹنگ کمیونکیشنز انڈسٹری میں تبدیلی آنے کے ساتھ کیمپیئن ایشیا ۔پیسفک اہم موضوعات کی گہرائی میں جاتا ہے اور کمیونکیشن مارکیٹ کی دنیا میں سب سے دلچسپ اور سب سے تیز رفتار کاروبار سے متعلق انتہائی متاثر کن معلومات سامنے لاتا ہے۔ یہ مارکیٹنگ کے اس اعلیٰ طبقے کو خدمات پیش کرتا ہے جو تخلیقی ایڈورٹائزنگ اور کمیونکیشنز کو نئی بلندیوں کی جانب لے کر جارہے ہیں اور آف لائن اور آن لائن دونوں طرح مختلف مقامات پر برانڈ کے استعمال کا ازسرنو تعین کررہے ہیں۔
کیمپیئن ایشیا-پیسفک ادارتی طور پر آئیڈیاز، کام اور شخصیات پر تحقیق کرتا ہے جو مارکیٹنگ کمیونکیشنز اور ایونٹس انڈسٹری کو تبدیل کررہے ہیں۔ اس ضمن میں یہ انتہائی اہم موضوعات کی گہری تفصیلات میں جاتا ہے اور دنیا بھر میں انتہائی متاثرکن، جرات مندانہ اور حالات تبدیل کرنے والے کاموں کو پیش کرتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
امیر بالاج قتل کیس کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کردی گئی
-
فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ایران میں مارا گیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قیام امن کیلئے بڑا جرگہ منعقد کرنے کا اعلان
-
بھارت میں سبزی خوری: ذاتی انتخاب یا ذات پات کی سیاست؟
-
بھارت:کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، دواسازی صنعت پر سوالیہ نشان
-
فرنچ مصور کوربے کے شاہکار کا مالک قطر، پیرس میوزیم کا انکشاف
-
جاپان، دن میں دو صرف گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت
-
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق
-
جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، وزیردفاع
-
عمران خان کی سابقہ خوشدامن اور جمائما کی والدہ 91 برس کی عمر میں چل بسیں
-
دوحہ مذاکرات کامیاب؛ پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق
-
پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.