ملک ریاض کا وقت آن پہنچا ہے

اگرحکومت یا میڈیا ملک ریاض کے خلاف کچھ نہیں بولے گا،توکیا عوام چپ رہیں گے۔ سینئر تجزیہ کارہارون رشید نے ملک ریاض کے خلاف بڑا خدشہ ظاہر کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 دسمبر 2019 12:44

ملک ریاض کا وقت آن پہنچا ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر 2019ء) سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والے پیسے حسن نواز کے نہیں بلکہ ملک ریاض کے پیسے ہیں،ملک ریاض پہلے ہی مصیبتوں میں گہرے ہوئے ہیں وہ اور بدنامی کیوں مل لیں گے؟۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ملک ریاض کا وقت آن پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرحکومت یا میڈیا ملک ریاض کے خلاف کچھ نہیں بولے گا توکیا عوام چپ رہیں گے،جب صحافی ملک ریاض کے خلاف نہیں لکھیں گے،ان کے خلاف بولنے والوں پر تنقید کریں گے تو خلقِ خدا خاموش نہیں رہے گی،میرے سامنے ایک سیاستدان نے کہا کہ ملک ریاض صاحب آپ نے فلاں شخص کی حمایت کی وہ وزیراعظم بن گیا،آپ نے میری حمایت کیوں نہیں کی؟۔

جس پر ملک ریاض نے کہا کہ آپکو ایک کروڑ روپیہ دیا تو ہے اور کیا کروں۔

(جاری ہے)

کوئی ایک سیاسی جماعت بھی ان کے خلاف نہیں ہے۔زیادہ تر چینلز نے بھی ملک ریاض کے خلاف کوئی بات نہیں کی تاہم کچھ چینلز نے ان کے خلاف بات کی، پر بات یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں کیوں خاموش ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ملک ریاض نے ہر سیاسی جماعت کو 2 ارب روپے دئیے تھے۔اس نے ہزاروں آدمیوں کو کرپٹ کیا،نیوی کے تمام افسران کو پلاٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ نہیں دئیے گئے،پھر اس کا نام بحریہ ٹاؤن کیوں ہے؟۔

اس پر کوئی سیاسی جماعت احتجاج نہیں کرتی نہ ہی عدالت بولتی ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ یہ پانی پہلے ہی آلودہ تھا لیکن ملک ریاض نے اسے گٹر بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی ملک ریاض کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس سے قبل ہی کیس بند کر دیا گیا۔ ہارون رشید نے کہا ہے تنازع ہونے پر کچھ جنرل بھی ملک ریاض کے پاس جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کا ملک ریاض کے ساتھ ملاقات کا کوئی کام نہیں۔