کرکٹ کا جوش و جنون پاکستان اور آسٹریلیا میں مشترکہ ہے، آسٹریلین قائم مقام ہائی کمشنر

ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:25

کرکٹ کا جوش و جنون  پاکستان اور آسٹریلیا میں مشترکہ ہے، آسٹریلین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان میں آسٹریلیا کے قائم مقام ہائی کمشنر بریک بیٹلی نے کہا ہے کہ کرکٹ کا جوش و جنون ہمارے دونوں ممالک میں مشترکہ ہے،کرکٹ اور دیگر کھیل رکاوٹیں عبور کرنے اور محدود فکر سے نکلنے میں مدد کرسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آسٹریلوی ہائی کمیشن (اے ایچ سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کت درمیان سرینا ہوٹل کے تعاون سے ایف۔

نائن کرکٹ گراؤنڈ ، اسلام آباد میں پانچ ویںگرلز کرکٹ کپ کی میزبانی کرتے ہوئے کہی۔ قائم مقام ہائی کمشنر بریک بیٹلی نے سکولوں کو ان کی شرکت پر مبارکباد پیش کی اور سالانہ اے ایچ سی۔پی سی بی گرلز کرکٹ کپ کے لئے پی سی بی اور سرینا ہوٹلوں کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔آسٹریلوی ہائی کمیشن کھیل کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے مئی 2016 سے پاکستان میں لڑکیوں کے اس کرکٹ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیٹلی نے کہا کہ کرکٹ کا جوش و جنون ہمارے دونوں ممالک میں مشترکہ ہے ، اس لئے ہمیں اس ٹورنامنٹ کی سربراہی کرکے بہت خوشی ہوتی ہے۔مقابلے سے قبل لڑکیوں نے پی سی بی کے فرسٹ کلاس کرکٹ کوچز اور پاکستان ویمنز ایمرجنگ اسکواڈ کی منیجر فزا عابد کے زیر اہتمام پانچ روزہ کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔ بیٹلی نے کہا کہ آسٹریلیا 2020 کے آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی خواتین کے عالمی دن پر کرے گا۔

ٹورنامنٹ میں، آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا جو کرکٹ میں جیت کی رقم میں صنفی فرق ختم کر دے گا۔اے ایچ سی۔پی سی بی گرلز کپ اسلام آباد میںایس او ایس چلڈرن ویلج ایچ ، سکائی سکول سسٹم ایف ، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی۔ الیون اور اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز آئی۔نائن اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھیں۔