ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لئے فِکسڈ ٹیکس مسودہ تیار کر لیا

چھوٹے دکان دار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے، فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے چھوٹے دکانداروں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگا اور نہ ہی چھوٹے دکاندار سے ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی پابندی ہوگی: مسودے کا متن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 17:24

ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لئے فِکسڈ ٹیکس مسودہ تیار کر لیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08دسمبر2019ء) : ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لئے فِکسڈ ٹیکس مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مسودے کے مطابق چھوٹے دکان دار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے، فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے چھوٹے دکانداروں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگا اور نہ ہی چھوٹے دکاندار سے ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی پابندی ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھرکےچھوٹےتاجروں کےلیےفِکسڈٹیکس کامسودہ تیارکرلیاہے۔

تفصیلات کےمطابق ایف بی آرنےملک بھرکےچھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی کےلیےمسودہ تیارکر لیاہے،جس کےتحت چھوٹے دکان دار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹ آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔ مسودے میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ چھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی مختلف گیٹیگریز کے لیے الگ الگ متعارف کروائی جائیں۔

(جاری ہے)

مسودے کے مطابق چھوٹے دکاندروں کیلیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرنا بھی ضروری نہیں ہو گا جبکہ 150 اسکوائر فٹ والی دکان سے سالانہ 35 ہزار روپے فِکسڈ ٹیکس جب کہ 150 سے 300 اسکوائر فٹ کی دکان پر سالانہ 40 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے بتایا تھا کہ تاجروں کےساتھ معاہدہ طے پاگيا ہے اور تجارتی مراکز اور مارکيٹوں کے لیے ٹيکس ريٹس جاری کیے جائیں گے، اس معاہدے پر آیندہ ہفتے سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :