Live Updates

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی مینجمنٹ کمیٹی ریاض سٹی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام، کارکن کی خصوصی شرکت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 18:04

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی مینجمنٹ ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ خرم خان۔08دسمبر2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز انٹرنشینل چیپٹرز کے سیکرٹری عبداللہ ریاڑ نے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گروپ بندی سے بلا تر ہو کر تمام ممبران کو ممبر شپ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے اب وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ممبران مل کر عمران خان صاحب کو سپورٹ کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن ہو سکے ایگزیکٹیو ممبر عبداللہ ملک نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان حقیقی ترقی کر سکتا ہے عمران بہادر لیڈر ہے عبداللہ ملک نے ممبر سازی کامیاب بنانے پر زور دیا ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر شبریز اختر سویہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جس سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا شبریز اختر نے کارکنوں کو مل کر پارٹی کے بنائے ہوئے اصولوں پر چلنے کی تلقین کی تقریب سے نو منتخب ممبر شپ کوآرڈینیٹر شاہنواز ہندل ، وقار احمد بھٹی ، وسیم اختر تارڑ ، زبیر احمد بھٹی ، وسیم خان ، زبیر بلوچ ، محمد قیصر شریف ، عمرا خان ، ذاکر خان ، محمد امجد چوہدری ، شاد خان ، گاہی خان ، رضوان وڑائچ ، ڈاکٹر آصف محمود اعوان ، محمد شعیب آرائیں ، بازغہ ایوب ، ڈاکٹر اریج ، ڈاکٹر ربیع سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ممبر سازی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات