شرجیل خان نے ری ہیب پروگرام مکمل کرلیا
اوپنر پی ایس ایل 5میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے
ذیشان مہتاب پیر 9 دسمبر 2019 16:56
(جاری ہے)
فروری میں پاکستان سپر لیگ کے بڑے سٹیج پر وہ کراچی کنگز کی جانب سے ان ایکشن ہوسکتے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں اچھی کارکر دگی کے بعد امکان ہے کہ شرجیل خان ہالینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں گے۔
اگست کے تیسرے ہفتے میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث شرجیل خان نے اپنے کیے پر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔شرجیل خان اپنے اوپر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اس ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور شرجیل خان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں شرجیل خان نے کہا تھا کہ انکے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کی وجہ سے انھیں سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس پر وہ کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، کرکٹ شائقین اور اپنے اہلخانہ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔شرجیل خان ساتھی کرکٹر خالد لطیف کےساتھ 2017 ءکی پاکستان سپر لیگ کے موقع پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے اور اسوقت یہ دونوں کرکٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ دونوں پر الزام تھا کہ انھوں نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصرجمشید کے توسط سے ایک مشکوک شخص یوسف انور سے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ملاقات کی تھی جس میں مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ کے معاملات طے پائے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے مرحلے میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر دیا تھا جسکے بعد پی سی بی کے ٹریبونل نے شرجیل خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان پر 5 سال کی پابندی عائد کی تھی جس میں سے ڈھائی سالہ معطلی شامل تھی۔ 29 سالہ شرجیل خان ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونےکی وجہ سے شرجیل خان کو انگلش کاﺅنٹی لیسٹر شائر کے معاہدے سے محروم ہونا پڑا تھا جس نے ان سے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ستمبر 2016 ءمیں جب لیسٹر شائر نے شرجیل خان سے یہ معاہدہ کیا تھا تو اسوقت کاﺅنٹی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان تھے جو اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.