بھٹہ خشت مالکان نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر دئیے عوامی ، سماجی حلقے سراپا احتجاج

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 دسمبر 2019 17:59

بھٹہ خشت مالکان نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر دئیے عوامی ، سماجی حلقے سراپا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) بھٹہ خشت مالکان نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر دئیے ، اینٹ اول بارہ ہزارفی ہزار، عوام کی پہنچ سے دور عوامی ، سماجی حلقے سراپا احتجاج ، سرکاری ریٹ بھٹہ خشت مالکان کے پاؤں تلے روندنے لگے ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایات پر اینٹوں کا سرکاری ریٹ فی ہزار سات ہزار روپے ہے مگر تمام بھٹہ خشت مالکان تقریباً بارہزار روپے ہے مگر تمام بھٹہ خشت مالکان تقریباً بارہ ہزار روپے کی فی ہزار فروخت کر رہے ہیں جو کہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے اورسفید پوش طبقے کی پہنچ سے بہت دور ہو گئی ہے جس اس سلسلے میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکر ٹر ی چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں کوئلے کا ٹرک ستر سے اسی ہزار روپے میں ملتا تھا تو ہم چھ سے سات ہزار روہے فی ہزار اینٹ فروخت کرتے تھے جبکہ اب وہی کوئلے کا ٹرک ایک لاکھ تیس سے پینتیس ہزار روپے میں مل رہا ہے اسی طرح لیبر نے بھی اپنے ریٹ بڑھا دئے ہیں اب اگر سارا خرچہ نکالا جائے تو نو سے دس ہزار روپے میں ہمیں خود پڑتی ہے اگر آج حکومت ٹیکس ختم کرے اور کوئلہ پرانے ریٹ پر فروخت کرے تو ہم آج بھی پرانے ریٹ پر اینٹیں فروخت کریں گے ، جہلم کے عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ غریب اور سفید پوش طبقہ بھی اینٹیں خرید سکے ۔

متعلقہ عنوان :