یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا اینڈکمیونی کیشن کے زیراہتمام فوٹو گرافی ورکشاپ کا انعقاد

معروف آرٹسٹ اورپروفیشنل فوٹوگرافر ٹمارا رابیر نے ویژول سٹوری ٹیلنگ پر تربیت دی

بدھ 11 دسمبر 2019 00:48

یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا اینڈکمیونی کیشن کے زیراہتمام فوٹو گرافی ورکشاپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2019ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام فوٹو گرافی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ فلم اینڈ تھیٹر سنٹر میں ہونے والی ایک روزہ ورکشاپ میں بی ایس اور ایم ایس سی کے ایڈورٹائزنگ ، پی آر اور فلم میکنگ کے55 طلباوطالبات سمیت فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

معروف آرٹسٹ اورپروفیشنل فوٹوگرافر ٹمارا رابیر نے شرکا کو ویژول سٹوری ٹیلنگ کے بارے میں اہم پہلووَں پر رہنمائی دی اورعملی تربیت بھی فراہم کی ۔

انکا کہنا تھا ہر تصویرخود میں ایک کہانی بیان کرتی ہے ۔ ڈین فیکلٹی آف میڈیا ڈاکٹر تیمور الحسن نے ورکشاپ کے کامیاب انعقادپرطلباوطالبات اورمنتظمین فہد انیس، مومنہ ابرار اوراقبال اکرم کی کاوشوں کو سراہا ۔ ورکشاپ کے اختتام پرڈاکٹر تیمور الحسن نے ٹمارا رابیر کو یوسی پی کا سووینیر پیش کیا ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی اور فیکلٹی ممبران نے شرکا کو سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :