Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے اجلاس

اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے، وزیر اعظم عمران خان

بدھ 11 دسمبر 2019 19:42

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اسٹیل ملز کی بحالی میں مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کمپنی کا انتخاب نہایت شفاف عمل سے کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات