خطے کی خوشحالی مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے، پاکستان کی کوششوں سے پہلی دفعہ برطانیہ، امریکہ، افریکہ اور دیگر ممالک کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی گئی
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک خواتین اراکین قومی اسمبلی صائمہ ندیم، کنول شوذب ، سنیٹر سیمی ایزدی اور سنیٹر میاں عتیق کا اسلام آباد چیمبرمیں کشمیر بارے تقریب سے خطاب
بدھ 11 دسمبر 2019 23:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میںحالات کچھ بھی ہوں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا عمل جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس خطے کی خوشحالی مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے کیونکہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا خطے میں ہر وقت جنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس مسئلے کو ہر سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر انہوںنے شرکاء کو بھارت کی طرف سے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے ظلم وجبر کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کی خواتین اراکین صائمہ ندیم، کنول شوذب ، سنیٹر سیمی ایزدی اور سنیٹر میاں عتیق نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت اور پارلیمنٹ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ انتہائی موثر انداز میں اٹھایا اور امریکہ میں پانچ روزہ قیام کے دوران 70 میٹنگز کیںجن میں کشمیر میں ہونے والی انڈیا کی بربریت کو تفصیل سے بے نقاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے پہلی دفعہ برطانیہ، امریکہ، افریکہ اور دیگر ممالک کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی گئی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں کرنے پر نریندرہ مودی کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈیا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اس وقت اپنے عروج پر ہیں جس وجہ سے کشمیری عوام ایک بد ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے نہتے عوام کو انڈیا کے مظالم سے بچانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ 5اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اس دن سے آج تک مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا دنیا کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظاہم کے خلاف اپنی آواز اٹھائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنا حق خود اداردیت دلوانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی تاجر برادری آزادی کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ تقریب کی ماسٹر آف سرمنی آمنہ ملک نے اپنے خطاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور معاشرے پر ان کے اثرات کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ فیڈریشن کے نائب صدر محمد اعجاز عباسی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.