
سائلین کوانصاف کی تیزترفراہمی اورزیرالتوا مقدما ت نمٹانے کی رفتار تسلی بخش ہے،
انصاف کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ کے جج صاحبان لگن اورجذبہ کے ساتھ کام کررہے ہیں جو قابل تعریف ہے انصاف کی فراہمی کے اس عمل کومذید بہترکرنے کیلئے ان تھک کوششوں اورمحنت کی ضرورت ہے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس
جمعرات 12 دسمبر 2019 22:55

(جاری ہے)
چیف جسٹس نے اجلاس کوبتایا کہ سپریم کورٹ نے 27 اپریل 2019ء سے 20 نومبر 2019ء تک 7718 کیس نمٹائے ہیں جبکہ اس دوران 9485 نئے کیسز سپریم کورٹ میں دائر ہوئے ہیںجبکہ اس وقت سپریم کورٹ میں کل 41 ہزار 105 مقدمات زیر التوا ہیں۔
اسی مدت کے دوران لارجر بینچ بھی تشکیل دیئے گئے جن میں خصوصی اہمیت کے حامل مقدمات کی سماعت کی گئی فل کورٹ کوبتایا گیا مجموعی طورپر نمٹائے گئے کیسوں کی تعداد بھی اطمینان بخش رہی ہے۔ فل کورٹ نے ادارے کی کارکردگی اور مقدمات کو نمٹانے کی شرح کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اوربہتری کے حوالے سے مختلف امور پر غور وحوض کیا تاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید فعال اور موثر بنایا جا سکے۔ فل کورٹ نے انصاف کی فراہمی کے لئے انتھک کوششوں اور محنت پرزور دیا اجلاس میںمیں نامزد چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب محمد عارف نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.