ایبٹ آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ، بچوں اور بوڑھوں میں نمونیا کی وباء شدت اختیار کر گئی

جمعہ 13 دسمبر 2019 12:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ایبٹ آباد میں سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیا۔ سردی کے باعث بچوں اور بوڑھوں میں نمونیا کی وباء پھیل گئی، خشک کھانسی سمیت نزلہ اور زکام بھی وبائی امراض کی شکل اختیار کر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں چار پانچ دن سے مطلع ابر آلود ہونے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث خشک کھانسی، نزلہ و زکام سمیت نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، نمونیا کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد حالت خراب کے باعث مختلف ہسپتالوں میں داخل ہے، نمونیا کے مریضوں میں زیادہ تر بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔

ڈاکٹروں نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے زیادہ وقت اپنے گھروں میں گذاریں، اپنے گھروں کو بھی گرم رکھیں، سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات کا استعمال کیا جائے اور گرم مشروبات سوپ اور یخنی سمیت انڈوں اور مچھلی کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :