Live Updates

حملہ آور وکلا کا تعلق سیاسی جماعت سے جوڑنا درست نہیں، فواد چوہدری

جن وکلا نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا ہے ان کو سزا دیکر مثال قائم کریں گے، وفاقی وزیر

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:15

حملہ آور وکلا کا تعلق سیاسی جماعت سے جوڑنا درست نہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی سی پر حملہ آور وکلا کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے جوڑنا درست نہیں ہے یہ بار کی اپنی سیاست ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جن وکلا نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا ہے ان کو سزا دیکر مثال قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ قائم ہونی چاہیے اور پریشر گروپ حاوی نہیں ہونے چاہئیں، حسن نیازی وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کے علاوہ وزیر اعظم کے ناقد حفیظ نیازی کا بیٹا بھی ہے۔وفاقی وزیر نے آئی جی پنجاب کے دفتر کی حفاظت پر رینجرز کی تعیناتی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیچارا آئی جی اپنی جان چھڑا رہا ہو گا۔ انہوں نے فیاض چوہان اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ن لیگ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے یہ وکلا ہی تھے کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا ان کی اپنی بار کی سیاست ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات