قطر کے قومی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد، گورنر عمران اسماعیل و دیگر کی شرکت

جمعہ 13 دسمبر 2019 18:14

قطر کے قومی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد، گورنر عمران اسماعیل و دیگر ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) قطر کے بانی شیخ جاسم بن محمد بن آل ثانی کی سالگرہ اور قومی دن کے موقع پر مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر قطر کے قونصل جنرل مشل ایم الانصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک قطر تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہوسپٹیلٹی کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرتی ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں، پاکستان میں مین پاور دستیاب ہے جس سے دنیا بھر کے ممالک مستفید ہورہے ہیں، قطر میں آئل اینڈ گیس کی وافر مقدار موجود ہے جس سے مختلف ممالک فوائد حاصل کررہے ہیں، فیفا ورلڈ کپ جو 2022 میں منعقد ہوگا اس کی میزبانی کا شرف حاصل ہوگا۔

دنیا بھر سے فیفا ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے افراد اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق صدر ممنون حسین، سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر، میئر کراچی وسیم اختر، سعید غنی، نثار کھوڑو، امتیاز شیخ، فاروق ستار، عقیل کریم ڈھیڈی، دیگر ممالک کے سفارتکاروں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں کیک بھی کاٹا گیا۔