پی آئی سی واقعہ میں طارقہ پروین کا شوہرانور بھی جان کی بازی ہار گیا
افراتفریح کے دوران میرے شوہر کا آکسیجن ماسک اتارا گیا، اب میرے گھر کا خرچہ کون چلائے گا؟ مرحوم محمد انورکی اہلیہ طارقہ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 دسمبر 2019 21:00
(جاری ہے)
ہم نے منت سماجت کی کہ ہمارا بیڈ یہاں سے نکال دیں۔پھر کچھ لوگو ں نے ہمارا بیڈ نکالا،کسی کا کچھ نہیں گیا ہم لٹ گئے۔
ہمارا گھر تباہ کردیا، اب میرے گھر کا خرچہ کون چلائے گا؟میرا شوہر رکشہ ڈرائیور تھا، مزدوری کرتے تھے۔اب ہمارے گھر کا اب کوئی سربراہ نہیں ہے، دوبیٹیاں اور دوبیٹے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہنگامہ آرائی کے دوران بروقت علاج نہ ہونے 3 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور مالی مدد کا اعلان کیا، تاہم ابھی انور مرحوم کے لواحقین کیلئے امداد جاری نہیں ہوسکی۔ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مریضوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق مریضوں کے لواحقین کو 10 ، 10 لاکھ روپے مالی امداد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مالی امداد کسی انسانی جان کا نعم البدل نہیں لیکن ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں- انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا- وزیر اعلی نے جاں بحق مریضوں کے لواحقین اور دیگر لوگوں کو کل تک مالی امداد ہر صورت دینے کی ہدایت کی- انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آلات ، مشینری اور دیگر سامان کو جلد ازجلد درست حالت میں لایا جائے اورپی آئی سی کی ایمرجنسی کو فنکشنل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.