وزیر خارجہ مخدوم شا ہ محمود قریشی کے کزن نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کی رسم چہلم

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:31

ملتان ۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شا ہ محمود قریشی کے کزن اورسابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی مرحوم کے صاحبزادے نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے رسم چہلم گزشتہ روز مرحوم کی رہائش گاہ وائٹ ہائوس ملتان میں ادا کی گئی۔ اس موقع پرممتاز عالم دین علامہ عاقل رضا زیدی نے خطاب کیا ۔

جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔رسم چہلم میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلقات رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زادہ زین حسین قریشی ‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیر ظہور حسین قریشی ‘ سید ابن عباس ‘ نواب مقبول قریشی‘ حسن حسین قریشی‘ مرتضیٰ قریشی‘ کمیل قریشی‘ مظہر عباس گردیزی ‘ سید زاہد حسین گردیزی ‘ ملک عاشق شجرا ‘ رانا عبدالجبار ‘ میاں جمیل ‘ بابر شاہ ‘ رانا افضل ‘ مظہر جاوید ‘ ملک جمال لابر‘ رائو امجد ‘ قسور سعید مرزا‘ ملک اختر بھٹہ ‘ عمران گردیزی‘ خواجہ سلیمان صدیقی‘ سید عرفان نقوی ‘ خواجہ فاضل‘ خواجہ یونس ‘ ڈاکٹر الطاف قریشی‘ میاں تنویر اے شیخ‘ ڈاکٹر آصف قریشی‘ اشرف قریشی‘ سردار ارشد قندرانی ‘طیب لوٹھڑ‘ رانا شوکت ‘ شاہد مظفر ‘ مسعود مغل ‘ اقبال سہو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چہلم کے اختتام پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نواب عاشق قریشی مرحوم‘ نواب ریاض قریشی مرحوم ‘ اپنی ہمشیرہ مرحومہ اور خاندان کے دیگر مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی اور غم میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔