پشتونوں کی قاتل رائو انوار پر امریکہ میں پابندی خوش آئند ہے ، بلوچستان نیشنل پارٹی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 21:39

پشتونوں کی قاتل رائو انوار پر امریکہ میں پابندی خوش آئند ہے ، بلوچستان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک مجید خان کاکڑ نے امریکہ کی جانب سے پشتونوں کی قاتل رائو انوار پر امریکہ میں پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ رائو انوار نے کراچی میں ماورائے عدالت کے ذریعے سینکڑوں پشتونوں کی قتل عام کی ہے ملک میں قانون و انصاف ہوتا توآج رائو انوار کو پھانسی دیاجاتا مگر بدقسمتی سے یہاں طاقتور کیلئے قانون نہیں صرف کمزور کیلئے قانون بنتا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرانسا نی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لسٹ میں ڈال کر پشتونوں کے دل جیت لئے رائو انوار عرصہ دراز سے کراچی میں پولیس کی وردی میں رہ کر جس طرح پشتونوں کی قتل عام کی گئی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہمارے عدالتوں نے رائو انوار کو پھانسی پر نہیں لٹکا یا لیکن امریکہ نے رائو انوار پر پابندی عائد کرتے ہوئے امریکہ جانے کی اجازت نہیں دینگے کاش ہمارے ہاں بھی قانون وانصاف کا تقاضا پورا ہوتا تو آج ہم بھی ایک آزاد اور خود مختیار عدالتی نظام پر بھروسہ کرتے مگر یہاں پر قانون صرف اور صرف کمزور کیلئے بنا یاجاتا ہے طاقتور کو چھوٹ دیا جاتا ہے ۔