Live Updates

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نظام کی بحالی کا اعلان حکومت کا ایک اور لولی پاپ ہے،شیخ آفتاب

جس نظام کا کردار منڈی کے بعد سے شروع ہوتا ہو اس کے ذریعے مہنگائی کو روکنا حقائق سے چشم پوشی کے سوا کچھ نہیں،قائمقام صدر مسلم لیگ ن پنجاب

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:15

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نظام کی بحالی کا اعلان حکومت کا ایک اور لولی ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) قائمقام صدر مسلم لیگ ن پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نظام کی بحالی کا aاعلان دراصل عوام کے لئے حکومت کا ایک اور لولی پاپ ہی. جس نظام کا کردار منڈی کے بعد سے شروع ہوتا ہو اس کے ذریعے مہنگائی کو روکنا حقائق سے چشم پوشی کے سوا کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ پبلک سیکرٹریٹ اٹک میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے اس موقع پر ضلعی صدر سلیم شہزاد تحصیل صدر شاہنواز شانی اور جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اشفاق سٹی صدر شیخ محمود الہی اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ.

(جاری ہے)

سبزی کی قیمت میں کمی کے لئے بیج سے لے کر منڈی میں آنے تک تمام مراحل میں سبسڈی دینی چاہیے اسی صورت میں عوام کو سستی سبزی کی فراہمی ممکن ہے جب کارخانوں کو بجلی, سوئی گیس اور خام مال کی فراہمی کم قیمتوں میں نہیں ہو گی تو پھر کیسے امید رکھی جا سکتی ہے کہ وہ مارکیٹ میں سستی اشیاء فراہم کریں گے اس لئے حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیی.

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی آپ کی کارکردگی صفر سے آگے نہیں بڑھ سکی اس سے زیادہ اور آپ کی نالائقی کیا ہو سکتی ہی. جس تبدیلی کے خوش نما نعرے کو عمران خان نیازی لے کر آئے تھے قوم اسی کی غلط فہمی کا شکار ہو گئی تھی لیکن آج ہر طبقہ پریشان حال ہے اور حکمرانوں کو کوس رہا ہی. انہوں نے کہا کہ میری قوم سے اپیل ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں تاکہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور وہ پھر سے وطن عزیز کی بھاگ ڈور سنبھالیں تک پھر سے ملک ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو سکی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات