Live Updates

قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے دو قومی نظریہ پیش کیا جو کہ حق و سچ پر مبنی تھا جبکہ گاندھی نے اکھنڈ بھارت کا نظریہ پیش کیا‘

آج ہندوستان متنازعہ سٹیزن ایکٹ کے ذریعے اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے اپنے ہی قائد گاندھی کے نظرییکی نفی کر رہا ہے وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:15

قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے دو قومی نظریہ پیش کیا جو کہ حق و سچ پر مبنی ..
لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان بنتے وقت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے دو قومی نظریہ پیش کیا جو کہ حق و سچ پر مبنی تھا جبکہ گاندھی نے اکھنڈ بھارت کا نظریہ پیش کیا‘ آج ہندوستان متنازعہ سٹیزن ایکٹ کے ذریعے اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے اپنے ہی قائد گاندھی کے نظرییکی نفی کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور برابری کے حقوق دیکر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نظریے کو سچ ثابت کر دیا‘ وہ ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ریجن میں نو منتخب ڈسٹرکٹ‘ تحصیل تنظیموں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی‘ سنٹرل پنجاب ریجن صدر اعجاز چوہدری‘ ایم این اے صداقت عباسی‘ ابرار الحق ‘ عامر گجر‘ بشیر سیال‘ علی امتیاز وڑائچ‘ عثمان سعید اور حافظ عبید اللہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے‘ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف ملک کے مفاد کو اول رکھتے ہے جبکہ تحریک انصاف بھی دو نظریات کا مقابلہ کر رہی ہے جس میںایک طرف وہ لوگ ہیں جو اپنے مفادات کی خاطر ایک طرف کھڑے ہوئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی مقصد کی حفاظت کر رہے ہیں اور ہم سب کو ملکر قائد اعظمؒ اور عمران خان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے‘ انہوں نے کہاکہ قائد اعظمؒ کے تین فرمان ہیں‘ جن میں ایمان‘ اتحاد اور تنظیم اپنانا چاہئے‘ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی نے کہاکہ سنٹرل پنجاب ریجن نے اپنی ضلعی اور تحصیل تنظیمات مکمل کرلی ہیں اور میں امید رکھتاہوں کہ اسی جذبے سے آئندہ کا سفر بھی جاری رہے گا‘انہوں نے کہاکہ پارٹی نظم و ضبط کی پابندی بھی سب پر لازم ہے‘ خلاف ورزی کی صورت میں پارٹی قوانین کے مطابق تادیبی کارروائی کی جاسکے گی‘ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ریجن کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اب ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کی حکومت مرکز اور دو صوبوں میں مکمل اور ایک صوبے میں جزوی قائم ہے‘ کوئی بھی حکومت مضبوط سیاسی جماعت کے بغیر نہیںچل سکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات