
پاکستان اسٹاک ایکس چینج، گزشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان رہا
ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:08

(جاری ہے)
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتی2 دن تیزی رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 624.21 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 3دن کی مندی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 439.87 پوائنٹس لوز کر گیا۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے پر پرافٹ ٹیکنگ اور تکنیکی درستگی کے سبب مارکیٹ پر مندی کے اثرا دیکھے گئے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر آمد کی آمد اور آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت پر اطمینان کے حوالے سے زیر گردش خبروں، مثبت معاشی اشاریوں اور آنیوالی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصص مارکیٹ کی کاروبار سرگرمیوں میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بھی دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 184.34 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس40732.25 پوائنٹس سے بڑھ کر 40916.59 پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح 20.59 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18598.68 پوائنٹس سے بڑھ کر 18619.27 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28863.44 پوائنٹس سے بڑھ کر 29320.16 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 5 ارب 56 کروڑ 20 لاکھ 65 ہزار 823 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77 کھرب96ارب86کروڑ3لاکھ90ہزار364روپے سے بڑھ کر79کھرب2ارب 42کروڑ24لاکھ56ہزار187روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر41077.83پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر40170.24پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ11ارب روپے مالیت کی32کروڑ 78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کی22کروڑ70لاکھ22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1879کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی832کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،948میں کمی اور99کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مزید تجارتی خبریں
-
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
-
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
-
مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.