پاکستان اور بحرین کا مختلف بحری شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:19
(جاری ہے)
اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ دونوں بحری افواج کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات قائم ہیں اور پاک بحریہ نے رائل بحرین نیول فورس کے تشکیلی سالوں میں تربیت یافتہ افرادی وسائل فراہم کیے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدداُمور بشمول دو طرفہ بحری تعاون، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی واستحکام اور پاک بحریہ اور رائل بحرین نیول فورس کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف دی نیول سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کاوشوں پر روشنی ڈالی اور خطے میں بحری امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ نیول چیف نے پاکستان کے زیر اہتمام کثیرالملکی سمندری مشق امن 9- 1میں رائل بحرین نیول فورس کی شرکت پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ رئیر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے سمندری مشق امن 9- 1 کے کامیاب انعقاداورخطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کردار کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے مختلف بحری شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو بحر ہند کی سکیورٹی منظر نامے کے متعلق پاک بحریہ کے نظریے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے معززمہمان کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم ، کشمیری عوام کی حالت زار اور کشمیریوں کی حق و انصاف پر مبنی جدو جہد میں پاکستان کی مسلسل حمایت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کے دورے سے بالعموم دونوں ممالک اور بالخصوص بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کومزید فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.