Live Updates

عمران حکومت کے پاس قوم کیلئے خیلالی پلائو کے سوا کچھ نہیں ہے‘سمیر ا کومل

مرغیاں ،کٹے اور بھینسوں کی نیلامی کے بعد بھی ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہورہی‘رکن اسمبلی

اتوار 15 دسمبر 2019 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے پاس قوم کیلئے خیلالی پلائو کے سوا کچھ نہیں ہے،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر قوم کو خلاء میں ملیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مرغیاں ،کٹے اور بھینسوں کی نیلامی کے بعد بھی ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اپنی ہر ناکامی کا ملبہ نوازشریف پر ڈالنے کی بجائے قوم سے کیے بلند بانگ دعوں پر معافی مانگیں۔نوازشریف اور ان کی ٹیم نے پانچ سال کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا لیکن اس نالائق ٹولے نے ملک میں جاری ترقی کے سفر کو بریک لگادی ہے۔عمران خان ملکی ترقی کیلئے سپیڈ بریکر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا فیصل واوڈا،شیخ رشید ،مراد سعید اور فردوس عاشق عمران خان کی سٹپنیوں کے رول اداکررہے ہیں۔عمران خان کی مثال ایک کٹھارہ ماڈل کار کی ہے جو پرانے ماڈل کے انجن اور پہیوں سے چل رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات