آئی فون کی ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری نے دریا میں گرنے والے نوجوان کی جان بچا لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 دسمبر 2019 23:49

آئی فون کی ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری نے دریا میں گرنے والے نوجوان کی جان بچا ..

ایک نوجوان ، جن کی گاڑی ٹھنڈے  پانی میں ڈوب رہی تھی، کی جان ایپل  کی ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری نے بچا لی۔ نوجوان نے وائس کمانڈ کے ذریعے سری کو 911 کال کرنے کا کہا تھا۔
گائل سالسیڈو کا تعلق آئیووا سے ہے۔ گائل اپنی گاڑی کے دریا میں گرنے کے باعث اس پر اپنا کنٹرول کھو چکے تھے۔ اسی دوران ان  کا فون بھی گاڑی میں گر کر گم ہوگیا۔ گائل نے اپنے حواس بحال رکھے اور وائس کمانڈ کے ذریعے سری کو 911 کال کرنے کا کہا۔

کال ملنے پر گائل کو اُن کا فون بھی مل گیا۔

(جاری ہے)


اس کال کے جواب میں فائر فائٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس وقت تک  گائل دریاے وینیباگو  میں ڈوبتی ہوئی اپنی گاڑی سے نہیں نکلے تھے۔پانی کے بہاؤ کی وجہ سے گائل ڈرائیور سائیڈ کا دروازہ نہیں کھول سکتے تھے لیکن  ایمرجنسی سروس کے اہکاروں نے  اُن کی بحفاظت باہر نکلنے میں رہنمائی کی۔
میسن سٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹینٹ کریگ وارنر کی ہدایات پر گائل بحفاظت باہر نکل آئے۔اس وقت تک ان کے ہاتھ  اور ٹانگیں ٹھنڈے پانی کی وجہ سے  سن ہو چکے تھے۔
گائل نے  جان بچانے پر فائرفائٹرز اور مقامی ہسپتال میں علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :