شدید گرمی میں ایک شخص نے گاڑی میں گوشت بھون لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 دسمبر 2019 23:57

شدید گرمی میں ایک شخص نے گاڑی میں گوشت بھون لیا

براعظم آسٹریلیا میں  دنیا کے بیشتر حصوں کے بر عکس سال کے ان دنوں میں شدید گرمی پڑ  رہی ہے۔گرمی اتنی شدید ہے کہ مغربی آسٹریلیا کے ایک شخص نے صرف گرمی سے گوشت بھوننے کا دعویٰ کر دیا ہے۔اس شخص کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنی کار میں 10 گھنٹوں میں گوشت بھونا ہے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ تجربہ صرف تفریح کے لیے کیا ہے۔انہوں نے  لوگوں پر زور دیا کہ گرمی میں اپنے بچوں  اور پالتو جانوروں کو گاڑی میں نہ چھوڑیں۔


سٹو پینگیلی کا تعلق پرتھ، مغربی آسٹریلیا سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں   نے سوچا کہ ڈیڑھ کلو سور کے گوشت کو  اپنی پرانی ڈاٹسن کی فرنٹ سیٹ پر دس گھنٹوں  کے لیے رکھنے سے کیا ہوگا۔انہوں نے گوشت لے کر صبح 7 بجے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر رکھ دیا۔ اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیئس یا 86 فارن ہائیت تھا۔دن کے 1 بجے گاڑی کے اندر درجہ حرارت 81 ڈگری سیلسیئس یا 177 ڈگری فارن ہائیٹ ہو گیا۔سٹو سارے دن درجہ حرارت کو دیکھتے رہے۔10 گھنٹوں بعد انہوں نے گوشت کے ٹکڑے گاڑی سے نکالے، انہیں کاٹا اور اس کا کچھ کھا کر بھی دکھایا تاکہ بتا سکیں کہ  یہ پک گیا ہے۔سٹو کا کہنا ہے کہ اگلی بار وہ گائے کے گوشت کو گرمی میں بھونیں گے۔