یوکرین کے حقیقی زندگی کے پینی وائر جوکر کو شرارتیں کرنے پر 5 سال قید ہوسکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 دسمبر 2019 23:54

یوکرین کے حقیقی زندگی کے پینی وائر جوکر  کو شرارتیں کرنے پر 5 سال قید ..
ڈراؤنی فلم It میں جوکر، پینی وائز، کے کردار کی نقل کرتے ہوئے  یوکرین میں ایک شخص نے شرارتیں کر کے لوگوں کو ڈرانا شروع کر دیا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا  ہے کہ اس شخص کو 5 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
حقیقی زندگی کے پینی وائز جوکر کو پہلی بار 9 دسمبر کو  مغربی یوکرین کے شہر موکاچفو  کی گلیوں میں دیکھا گیا۔اس وقت ایک مقامی میڈیا  پبلیشر نے  اس جوکر کی گلیوں میں چلتے اور پل کے پیچھے چھپتے ہوئے کی   تصویر شائع کی تھی۔

کچھ دن بعد ایک  گیس سٹیشن پر اس جوکر کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ  جیسے  ہی لوگ  گیس سٹیشن کے اندر ادائیگی کرنے جاتے ہیں، یہ  اُن کی کاروں پر پیٹرول ڈالنا شروع کر دیتا ہے۔ ایک   ویڈیو  میں  جوکر  راہ گیروں میں پیرا بانٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ٹرانسکارپتیا کے پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ اس پراسرار پینی وائز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ  اس طرح کی وائرل ویڈیو بنانے اور پھیلانے سے تشدد کی تشہیر ہوتی ہے۔
پراسیکیوٹر آفس کے بیان کا جواب  اس پراسرار جوکر نے  یوکرین کے سوشل میڈیا پر دیا ہے۔ انہوں نے کہا   ” ہماری ویڈیو تشدد آمیز پروپیگنڈہ نہیں۔ بہت سے لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارے  مذاق سے لوگوں کو دل کا دورہ پڑ جائے گا، لیکن مجھے وضاحت دینے دیں کہ ہم بوڑھے لوگوں اور بچوں کے ساتھ مذاق نہیں کرتے۔پراسیکیوٹر آفس بھی ہمارے پیچھے ہے، اس پر میں انہیں گڈ لگ کہوں گا۔ تم ہمیں نہیں روک سکو گے۔ یہ بس آغاز ہے۔ نئی ویڈیوکا انتظار کرو۔“