کانفرنس ڈینگی بیماری پرقابوپانے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے میں اہم کرداراداکرے گی‘یاسمین راشد

بین الاقوامی تنظیموں کی ڈینگی پر قابو پانے کے حوالہ سے اہم تجاویز اور سفارشات کو ترجیحات میں شامل کیاجائے گا‘صوبائی وزیر صحت

پیر 23 دسمبر 2019 16:48

کانفرنس ڈینگی بیماری پرقابوپانے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے میں اہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میںصوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، ڈاکٹراختررشید، ڈاکٹرشہنازوڈی ایگ حکام نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران انسدادڈینگی کانفرنس کیلئے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے صوبائی وزیرصحت کوبین الاقوامی انسدادڈینگی کانفرنس کیلئے مدعوکئے گئے مہمانوں، موضوعات ودیگرانتظامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ بین الاقوامی انسدادڈینگی کانفرنس میں ڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اہم نکات پرغورکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

کانفرنس ڈینگی بیماری پرقابوپانے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے میں اہم کرداراداکرے گی۔ کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت، مختلف رفاعی تنظیموں، سرکاری حکام اورتمام سٹیک ہولڈرزکے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی اورکانفرنس میں ڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے کمی بیشی کاجائزہ لیاجائے گا۔ کانفرنس کے دوران ماہرین کی گروپ ڈسکشن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔

وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ پاکستان سے ڈینگی بیماری کے خاتمہ کاعزم کرناہے۔ مقررین ڈینگی سے بچاؤبارے قیمتی آراء سے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی تنظیموں کی ڈینگی پر قابو پانے کے حوالہ سے اہم تجاویز اور سفارشات کو ترجیحات میں شامل کیاجائے گا۔کانفرنس میں ڈینگی بیماری پر قابو پانے کے حوالہ سے آگاہی پھیلانے اور بہترین فرائض سرانجام دینے پر مرحوم پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔