چودھری شجاعت ، پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی اور سالک حسین کا ملک غلام محمد کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت

پیر 23 دسمبر 2019 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین نے ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں اسلام آباد ملک منظور احمد کے والد ملک غلام محمد کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔#