بلاول بھٹوزر داری کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

یقین دلاتا ہوں، پیپلز پارٹی ملک میں تمام اقلیتوں کے مذہبی حقوق کی حفاظت کرتی رہے گی، چیئر مین پیپلزپارٹی

بدھ 25 دسمبر 2019 13:17

بلاول بھٹوزر داری کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرسمس کے موقع پر پیغام میں کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں ۔ ایک بیان میں بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ تمام مذہبی تہواروں کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرسمس اتحاد اور خدمت گذاری کا موقع ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کرسمس کی کہانی کو پیار و شفقت کے درس کی طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یقین دلاتا ہوں، پیپلز پارٹی ملک میں تمام اقلیتوں کے مذھبی حقوق کی حفاظت کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تمام پاکستانیوں کے لیئے یکساں سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق کے لیئے جدجہد کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مسیحی کمیونٹی کی قوم سازی و ملکی ترقی میں کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جان پرمل، کئپٹن سِسئل چودھری اور جسٹس کارنویل سے شہباز بھٹی تک مسیحی کمیونٹی نے ملک کی خدمت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی پاکستانیوں کو اپیل کی کہ کرسمس پر پاکستان کی سالمیت و خودمختیاری اور حقیقی جمہوریت کے لیئے دعائیں مانگیں۔