بابائے قوم کے فرمان کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کو آزاد کرانے کا وقت آگیا ہے،نعیم خان

بابائے قوم کا فرمان ایک خدا ایک کتاب ،ایک رسول اور ایک امت یہی ہمارانعرہ ہے،مظاہرین سے خطاب

بدھ 25 دسمبر 2019 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2019ء) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تحریک جوانان پاکستان سندھ کے زیراہتمام صوبائی سیکرٹریٹ این پی ٹی بلڈنگ سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ،ریلی سے کراچی پریس کلب پرخطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نعیم خان نے کہا کہ ہم پاکستام کی شہ رگ کشمیر کو بھول چکے یا کچھ یاد بھی ہے ،آج مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ صرف کھڑے ہونے کا وقت نہیں ، کشمیر کی آزادی کا ہے ،تحریک جوانان پاکستان نوجوانوں کو عبداللہ حمید گل کی قیادت میں ایک پلیٹ فارم پر جمع کررہی ہے تاکہ پاکستان جس مقصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا ، اس کی تکمیل ہو،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ۶۲ دسمبر ۳۴۹۱ کو کراچی میں مسلم لیگ کونسل سے خطاب میں کہاتھا کہ؛وہ کون سا رشتہ ہے جس سے منسلک ہونے سے تمام مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ کون سی چٹان ہے جس پر ملت کی عمارت استوار ہے ،وہ کونسا لنگر ہے جس سے اس امت کی کشتی محفوظ کردی گئی ہے،وہ رشتہ ،وہ چٹان اور وہ لنگر خداکی کتاب قرآن کریم ہے مجھے یقین ہے کہ جوںجوں ہم آگے بڑھتے جائیں گے ہم میں زیادہ سے زیادہ اتحاد ہوتا جائے گا ،ایک خدا ایک کتاب ،ایک رسول اور ایک امت یہی ہمارانعرہ ہی؛اس موقع صوبائی جنرل سیکرٹری حیدر علی نے کہا کہ تحریک جوانان پاکستان اقبال کے خواب او ر قائد کے فرامین کی تکمیل کے لئے پورے ملک میں پر امن جدوجہد کررہی ہے اور کرے گئی تاکہ اکابرین پاکستان کی لازول قربانیوں کو پورا کیا جاسکے ، یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ، مگر اسلامی نظام تاحال اس میں نفاد نہیں ہوسکا، نوجوان آگے آئیں اور کرپشن اور دیگر برائیوں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں اور نوجوان ہی اس ملک میں تبدیلی لاسکتے ، عوام مہنگائی بے روزگاری،کرپشن اور حکمرانوں سے مایوس ہوچکی ہے ۔

ریلی سے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری ندیم راجپوت، کراچی کے رہنمائوں محمد شاہد، محمد شفیق، ندیم قریشی، رئیس شیخ، وزیر خان، امانت ، محمد طارق ودیگر نے خطاب کیا۔ ریلی میں کراچی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو خراج تحسین پیش کیا۔