سی پیک سے متعلق حکومت کا بیان سامنے آگیا

ہم سب سے مل کر سی پیک سے متعلق غلط بیانیے کو شکست دینی ہوگی ،گوادرسے مکمل افادیت پر میڈیا کا کردار کلیدی ہو گا،گوادر کے ذریعے سے پاکستان پوری دنیا سے جڑ جائے گا : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 26 دسمبر 2019 19:38

سی پیک سے متعلق حکومت کا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد (اردو پوائینٹ اخبار تازہ ترین 26 دسمبر 2019) : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم سب سے مل کر سی پیک سے متعلق غلط بیانیے کو شکست دینی ہوگی،گوادرسے مکمل افادیت پر میڈیا کا کردار کلیدی ہو گا،گوادر کے ذریعے سے پاکستان پوری دنیا سے جڑ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعت و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سی پیک ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سب سے مل کر سی پیک سے متعلق غلط بیانیے کو شکست دینی ہوگی، گوادرسے مکمل افادیت پر میڈیا کا کردار کلیدی ہو گا،گوادر کے ذریعے سے پاکستان پوری دنیا سے جڑ جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اورپاک فوج نے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ بنایا ہے جس کی وجہ سے ملک میں قیام امن میں بہتری آئی ہے ، دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج ، پولیس‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے سے آنیوالی نسلیں بھی مستفید ہوںگی ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے نمٹنے کیلئے پہلے اندرونی طور پر ایسے عناصر کا خاتمہ کرنا ہوگا جو ملکی مفاد کے خلاف کام کرتے ہیں ۔ رائو طاہر مشرف نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر جنگ ہوئی تو یہ روایتی نہیں بلکہ ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتی ہے پاکستان نے ہر موقع پر صبر کا دامن تھامے رکھا جسے انڈیا نے ہماری کمزوری سمجھا ، مگر اب ایسا نہیں ہوگا پاکستان ہر سطح پر اپنا دفاع کرے گا۔ اب سی پیک سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سی پیک پر میڈیا کا کردار کلیدی ہو گا۔