کولوراڈو کے ڈاکو نے میری کرسمس چلاتے ہوئے بنک سے لوٹی رقم ہوا میں اڑا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 دسمبر 2019 23:56

کولوراڈو کے ڈاکو نے میری کرسمس  چلاتے ہوئے بنک سے لوٹی  رقم ہوا میں اڑا ..

سفید داڑھی والے ایک شخص نے کولوراڈو کے ایک بنک کو لوٹ کر  لوٹی ہوئی رقم  ہوا میں اڑا دی۔رقم لٹاتے ہوئے یہ شخص زور سے میری کرسمس بھی چلایا تھا۔
65 سالہ ڈیوڈ وائن اولیور کو قریبی سٹار بکس کافی شاپ سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا  کہنا ہے کہ ڈیوڈ نے ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے کر کیشئر سے رقم لے کی۔ پولیس نے لوٹی گئی رقم کی مالیت کے بارے میں نہیں بتایا۔
عینی شاہدین کا  کہنا ہے کہ  ڈیوڈ نے اپنے بیگ سے رقم نکالی اور میری کرسمس چلاتے ہوئے ہوا میں اڑا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کو 10 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔