ای سگریٹ کی مختلف اقسام پرپابندی جلد عائد کی جائے گی، امریکی صدر

بدھ 1 جنوری 2020 14:23

ای سگریٹ کی مختلف اقسام پرپابندی جلد عائد کی جائے گی، امریکی صدر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی ای سگریٹ کی مختلف اقسام پرپابندی عائد کرنے والی ہے،بعض ذائقے دار ای سگریٹوں کو مارکیٹ سے اٹھانے کا فیصلہ خاندانوں اور بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی ادارہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ذائقے دار ای سگریٹ کی مختلف اقسام کو پھیپھڑوں کے لیے مضر خیال کرنے کے تناظر میں جلد ہی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔ ای سگریٹ کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ برس ستمبر میں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :