ن لیگ کا وہ یوٹرن جو پی ٹی آئی کے تمام یوٹرنز پر بھاری ہے

ن لیگ کے ایک یو ٹرن نے تحریک انصاف کے تمام یو ٹرنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے: سینئر صحافی انصار عباسی کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 2 جنوری 2020 23:22

ن لیگ کا وہ یوٹرن جو پی ٹی آئی کے تمام یوٹرنز پر بھاری ہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 2 جنوری 2020) : مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی کے تمام یو ٹرنز سے بڑا یوٹرن، تفیصلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ایک یو ٹرن نے تحریک انصاف کے تمام یو ٹرنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کرلیا تھا۔

حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرمی ایکٹ کی ترمیم کو اتفاق رائے سے پارلیمان سے منظور کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے رابطہ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سینیٹ کے قائد ایوان شبلی فراز اور وزیر مملکت پارلیمانی امور اعظم سواتی پر مشتمل وفد نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں سے ملاقات کی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور رانا تنویر نے حکومتی وفد سے ملاقات کی.اس موقع پر حکومتی وفد نے مسلم لیگ (ن) سے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت کی درخواست کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ آج شام تک مشاورت کا عمل مکمل کر کے کل جمعہ کے روزبل پارلیمان میں پیش کردیا جائے گا۔ دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن) مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ پارٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مکمل حمایت کردی ہے۔ اب انصار عباسی کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آیا ہے کہ ن لیگ کے ایک یو ٹرن نے تحریک انصاف کے تمام یو ٹرنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔