خوش قسمتی کے لیے جہاز کے انجن میں سکے پھینکنے والے مسافر کو 26 لاکھ روپے جرمانہ
امین اکبر
جمعرات 2 جنوری 2020
23:48
خوش قسمتی کے لیے جہاز کے انجن میں چند پیسوں کے سکے پھینکنے والے مسافر کو 1 لاکھ 20 ہزار یوان یا تقریبا 26 لاکھ 68 ہزار رو پے کا جرمانہ کر دیا گیا۔
17فروری کو صوبہ انہوئی کے انچنگ تیانزہوشان ائیرپورٹ پر ایک اہلکار نے کنمنگ جانے کے لیے تیار کھڑے جہاز کے انجن کے پاس دوسکے پڑے ہوئے دیکھے۔پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ سکے لو نام کے 28 سال مسافر نے خوش قسمتی کے لیے انجن میں پھینکے تھے۔
حقیقت میں جہاز کے انجن میں سکے پھینکنا جہاز اور تمام مسافروں کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے ائیر لائن نے یہ پرواز ہی منسوخ کر دی۔ ائیر لائن نے جہاز کے 162 مسافروں کو نیچے اتار لیا۔
(جاری ہے)
161 مسافروں کواگلے دن دوسری پرواز سے بھیجا گیا جبکہ لو کو 10 دن تک حراست میں رکھا گیا۔
لکی ائیر نے اپنے نقصان کو پورا کرنے کے لیے لو پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بدھ کو انہوئی کی ایک عدالت اپنے فیصلہ میں لو کو 1 لاکھ 20 ہزار یوان یا 17 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
لو نے اپنے جرم کا ملبہ ائیر پورٹ انتظامیہ اور ائیرلائن پر بھی ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اُن کا پہلا ہوائی سفر تھا، انہیں کسی نے بھی انجن میں سکے ڈالنے سے منع نہیں کیا تھا۔
چین میں سفر سے پہلے جہاز کے انجن میں سکے پھینکنا عام بات ہے۔ پچھلے چند سالوں میں اس طرح کے آٹھ واقعات سامنے آئے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.