10 مشہور شخصیات اور اُن کے عجیب و غریب خوف

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 جنوری 2020 23:53

10 مشہور شخصیات اور اُن کے عجیب و غریب خوف

دنیا میں بے خوف افراد شاید بہت کم ہونگے۔ دنیا میں اکثر افراد عجیب و غریب خوف (فوبیاز) کا شکار ہوتے ہیں۔ بہت سے مشہور افراد  اس سے مستثنیٰ نہیں۔ ذیل میں ایسے ہی چند  مشہور افراد کی فہرست ہے جو مختلف طرح کے فوف کا شکار ہیں۔

10۔ جونی ڈیپ
 امریکی اداکار، پروڈیوسر اور موسیقی کار جونی ڈیپ کو جوکروں سے بہت ڈر لگتا ہے۔اس خوف کو Clourophobia کہا جاتا ہے۔


9۔ سگمنڈ فرائیڈ
 تحلیل نفسی کے  بانی اورآسٹرین نیورولوجسٹ سگمنڈ فرائیڈ کو ریل میں سفر کرنے  سے ڈر لگتا  تھا۔ اس خوف کو Siderodromophobia کہا جاتا ہے۔
8۔ہاورڈ ہیوز
امریکی کاروباری شخصیت، سرمایہ کار، پائلٹ، فلم ڈائریکٹر  اور انسان دوست شخصیت  ہاورڈ ہیوز کو  جراثیموں سے ڈر لگتا تھا۔ اسے Mysophobiaکہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مارلن منرو
مشہور اداکارہ مارلن منرو کو  عوامی اور کھلے مقامات سے خوف آتا تھا۔

اسے Agoraphobia کہا جاتا ہے۔
6۔ بلی باب تھورنٹن
امریکی اداکار، مصنف ، ڈائریکٹر اور موسیقی کار بلی باب تھورنٹن کو  قدیم نوادارت جیسے قدیم فرنیچر سے خوف آتا ہے۔ وہ ان کے گرد کچھ کھا بھی نہیں سکتے تھے۔ اس خوف کو Panophobia کہا جاتا ہے۔
5۔الفرڈ ہچکاک
فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر الفریڈ ہچکاک کو انڈوں سے ڈر لگتا تھا۔ اس خوف کو Ovophobia کہا جاتا ہے۔


4۔نتالی وڈ
امریکی اداکارہ نتالی وڈ کو  پانی سے خوف آتا تھا۔ اسے Aquaphobia  کہا جاتا ہے۔ ان کی وفات بھی پانی میں ڈوبنے سے ہوئی۔
3۔ جان میڈن
مشہور سپورٹس اناؤنسر جان میڈن کو  ہوائی سفر سے ڈر لگتا تھا۔ اس خوف کو Aerophobia کہا جاتا ہے۔
2۔کرسٹینا رکی
امریکی اداکارہ کو گھروں میں کمروں کے اندر رکھنے  جانے والوں پودوں سے خوف آتا ہے۔ اسے Botanophobia کہا جاتا ہے۔
1۔ میڈونا
مشہور گلوکارہ میڈونا کو بجلی کی چمک سے ڈر لگتا ہے۔ اسے Brontophobia کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :