مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہت تشویشناک ہے. وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی نے سینٹ اراکین کو امریکا ایران کشیدگی پر حالات سے آگاہ کیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 6 جنوری 2020 16:17

مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہت تشویشناک ہے. وزیرخارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جنوری۔2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا ایران کشیدگی پر کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہت تشویشناک ہے. چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِصدارت اجلاس میں امریکا ایران کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ 27 دسمبر کو ایک راکٹ حملے کے ذریعے عراق میں امریکی قافلے پر حملہ ہوا اور اس میں ایک امریکی کانٹریکٹر مارا گیا اور دیگر زخمی ہوئے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 29 دسمبر کو اس حملے کے ردعمل کے نتیجے میں امریکا نے کارروائی کی اور اس می ملیشیا کے 25 افراد ہلاک ہوئے اور 50 زخمی ہوئے‘شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حالات نے نئے تناﺅ کو جنم دیا جو اسامہ بن لادن، ابوبکر الغدادی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہوسکتا ہے. قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو عالمی سطح پر اہم رابطوں سے آگاہ کیا‘ملاقات میں امریکا، ایران میں جاری تنازع کے بعد کی صورت حال پر گفتگو کی گئی.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کو عالمی سطح پر اہم رابطوں سے آگاہ کیا ملاقات میں پاکستان کے مو¿قف کا بھی جائزہ لیا گیا‘یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا ایران کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے لیکن امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے.ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا.