امریکہ اور اسرائیل کے بعد برطانیہ بھی ایران کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گیا

جنرل سلیمانی ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کے ذمہ دار، موت پر کوئی افسوس نہیں، بورس جانسن

پیر 6 جنوری 2020 20:42

امریکہ اور اسرائیل کے بعد برطانیہ بھی ایران کی مخالفت میں کھل کر سامنے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2020ء) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کے ذمہ دارتھے جن کی موت پر کوئی افسوس نہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ردعمل میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں میں ملوث اور ہمارے مفادات کیلئے خطرہ تھے۔

بورس جانسن نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی خطے میں خلل ڈالنے اورغیرمستحکم کرنے کے ذمہ دارتھے، لہذا برطانیہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت پرافسوس کااظہارنہیں کریگا۔برطانوی وزیراعظم نے امریکا اور ایران دونوں پر باہمی کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ جوابی اورانتقامی کارروائیاں زیادہ تشددکاباعث بنیں گی۔