کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے جھل تھل ایک ہوگیا، مکانات کی دیواریں منہدم ہوگئیں، کئی مویشی ہلاک ہوگئے

پیر 6 جنوری 2020 22:25

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے جھل تھل ایک ہوگیا، مکانات ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2020ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے جھل تھل ایک ہوگیا متعدد رابطہ سڑکیں بند ،کچے مکانات کی دیواریںمہندم ہوگئیںچھ مویشی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار اورپیر کی درمیانی شب کوئٹہ ،شیرانی،ژوب ،موسیٰ خیل ،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی،دکی ،بارکھان،پشین ،قلعہ عبداللہ ،مستونگ،نوشکی ،چاغی ،سبی ،زیارت،ہرنائی،کوہلو،ڈیرہ بگٹی ،خضدار،قلات،کیچ ،خاران سمیت بلوچستان بھر میں مغربی سمت سے داخلہ ہونے والا بارشوںکا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مستونگ میں 58،قلات میں 45،کوئٹہ سمنگلی میں 43،کوئٹہ شہر میں 31،پشین میں 27،مسلم باغ میں 25،سبی میں 21،چمن میں 20،دالبندین میں 17،زیارت میں 14،ژوب میں 11،بارکھان میں 8،نوکنڈی ،خضدار ،ْاورماڑہ اور لورالائی میں 6،6ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی بارشوں کے باعث کوئٹہ شہر کے علاقے پرنس روڈ ،سریاب روڈ،جناح روڈ،جناح روڈ،کورای روڈ،میکانگی روڈ، جان محمد روڈ کالون روڈ سمیت دیگر سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں بارشوں کے باعث آر سی ڈی شاہراہ نوشکی ،چاغی کے مقام پر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں تاہم بعد میں انہیں ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاژوب دانہ سر روڈ بھی طغیانی کے باعث بند ہوگیا جبکہ پشین میں 16،چاغی اور نوشکی میں بھی مکانات کونقصان پہنچااسکے علاوہ پشین میں ہی چھت گرنے سے چھ مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ نوشکی ،چاغی ،مستونگ پشین اور قلات میں بندات بھی متاثر ہوئے بارشوںاور برفباری کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور گیس پریشر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کے باعث سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔