جیل میں مخالف گروپوں کےدرمیان ہونے والے فٹ بال میچ کے نتیجے میں 16افراد ہلاک
امین اکبر پیر 6 جنوری 2020 23:51
میکسیکو کے صوبے زاکاٹیکاس میں واقع سیاینیگولا جیل میں کئی دہائیوں سے صرف خطرناک قیدیوں کو ہی رکھا جاتا ہے۔ان قیدیوں کا تعلق عموماً میکسیکو کے بڑے 6 ڈرگ کارٹلز سے ہوتا ہے۔ مختلف کارٹلز کے بیچ تناؤ کم کرنے کے لیے جیل کی انتظامیہ نے جیل میں ایک دوستانہ فٹ بال میچ کرانے کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ لاس زیٹاس اور گلف کارٹل کی ترجمانی کرنے والی ٹیموں کے بیچ طے پایا تھا۔تاہم میچ شروع ہونے کے بعد یہ دوستانہ نہیں رہا اور اس میں گولیاں چل گئیں۔
میچ سے پہلے جیل انتظامیہ نے قیدیوں کو اپنے گھر والوں سے ملنے کی اجازت دی تھی۔
(جاری ہے)
شام کو سب جیل کے صحن میں جمع ہوئے۔ مقامی اخبارات کے مطابق سب کچھ ٹھیک تھا کہ میچ کے بیچ ہی کسی بات پر تنازعہ شروع ہوا اور ایک ٹیم کے حمایتی قیدیوں نے مخالفین پر گولیاں چلا دیں۔
کوئی نہیں جانتا کہ جیل میں ہتھیار کس طرح پہنچے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جیل میں کچھ قیدیوں کے پاس لمبی نال والے ہتھیار بھی تھے۔جیل کے عملے اور نیشل گارڈ فورس کو جھگڑے پر قابو پانے میں تین گھنٹے لگے۔ اس دوران 16 قیدی اپنی جان سے گئے اور 5 شدید زخمی ہوئے۔ جھگڑے کے بعد تلاشی کے دوران جیل سے 4 ہتھیار، بہت سے چاقو، ہتھورے اور موبائل فون ملے۔
فٹ بال میچ کے خونی جھگڑے کے دو دن بعد جیل میں گلف کارٹل کے ایک رکن کو اس کے ساتھی نے ہی مبینہ غداری کا الزام لگا کر قتل کر دیا۔
اس جیل میں حکام کو نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے شدید جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ اس جیل میں قید 1000 قیدیوں میں سے اکثر کا تعلق حریف گروہوں سے ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.