ہنگو،سینئر صحافی طارق محمود مغل کے والد کی وفات پر تعزیتی اجلاس

منگل 7 جنوری 2020 16:49

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہنگو کا سنئیر صحافی طارق محمود مغل کے والد کی وفات پر ضلعی صدر سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ کی صدارت میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل ہنگو صدر گل صاحب شاہ، ابن علی،قابل خان اورکزئی ، مثل خان، ریاض علی سمیت اے این پی کے ضلعی ،تحصیل،سٹی کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غمزدہ خاندان کیساتھ ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی ایصال ثوا ب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :