اوکاڑہ ،ملکی حالات نے عوام کو ڈپریشن اور فر سٹریشن میں مبتلا کر رکھا ہے،سینیٹر سراج الحق

منگل 7 جنوری 2020 22:48

اوکاڑہ ،ملکی حالات نے عوام کو ڈپریشن اور فر سٹریشن میں مبتلا کر رکھا ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی حالات نے عوام کو ڈپریشن اور فر سٹریشن میں مبتلا کر رکھا ہے غربت،مہنگائی ،بے روز گاری اور بدامنی کی وجہ سے ہر شہری مایوسی کاشکار ہے ۔لاکھوں اور کروڈوں میں کھیلنے والوں کو بھی الفاظ ساتھ نہیںدے رہے۔ ملک میں ایک افراتفری اور ان دیکھی جنگ ہے جس نے ہر پاکستانی کو پریشان کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

جن عظیم مقاصد کیلئے پاکستان حاصل کیا تھا ۔ انہیں جان بوجھ کر پس پشت ڈالا گیا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رکن مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پنجاب چوہدری رضوان احمد سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ترقی وخوش-حالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بے لاگ احتساب کی ضرورت ہے۔پاکستان مخص زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریے اور شہداء کی بے مثال قربانیوں کا نام ہے۔جماعت اسلامی ملک میںنظام کے نفاظ کی جدوجہد کر رہی ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ ملک وقوم کے تمام مسائل حل شریعت کے نظام میں ہے۔