ایف بی آرنے غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا

غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال کی قید ہوگی‘ ذرائع

جمعہ 10 جنوری 2020 11:25

ایف بی آرنے غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی سگریٹ کی فروخت سے حکومت کو سالانہ 35 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کو چھاپے مارنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔چھاپوں کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں ملوث افراد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال کی قید ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملنے والے احکامات کے تحت غیر قانونی سگریٹ کے کاروبار میں ملوث گاڑی کو بھی ایف بی آر کا ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ محکمہ ضبط کرنے کا مجاز ہوگا۔