بونیرمیں معصوم دس سالہ خالدہ کی قتل کا معمہ حل
بہن کی نشاندہی پر ملزم منیر اللہ ولد الف روز نے فرد جرم کا اعتراف کردیا
جمعہ 10 جنوری 2020 15:14
(جاری ہے)
وقوعہ سے متعلق بہت سے لوگ انٹاروگیٹ کئے گئے۔
مقتولہ کی ورثاء کو بھی شامل تفتیش کئے گئے۔اس دوران مقتولہ کی سگی بہن مسماة فریدہ دختر رحیم زادہ نے اعتراف کرتے ہوئے اپنے پڑوس میں مسمیٰ منیراللہ ولد الف روز سے عرصہ دوسال قبل دوستی کی شکل میں ناجائیز تعلقات استوار کرنا بیان کیا۔اور مزید واضح کیا کہ وقوعہ سے دو روز قبل بوقت عصر اُسے اور مسمیٰ منیرواللہ کو مقتولہ خالدہ نے ناقابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔جس سے ان دونوں کو کافی تشویش تھی ۔اور ان دونوں نے اپنے ناجائیز تعلقات کو صیعہ راز میں رکھنے کیلئے ان کو قتل کرنے کا پلان بنایا۔اور اس طرح وقوعہ کے دن شام کے اندھیرے میں اس نے اپنی معصوم بہن خالدہ کو گھر سے کچھ فاصلہ پر اراضیات لیجاکر مسمیٰ منیراللہ نے بے دردی سے ذبح کر کے قتل کی اور نعش کو اراضیات میں چھوڑ دیا۔مذکورہ انکشافات کی روشنی میں ملزم منیراللہ کو ہم نے گرفتار کر کے انٹاروگیٹ کیا۔تو اس نے بھی حقائق سے پردہ اُٹھا کر تمام راز فاش کئے۔اور موقع کی نشاندہی کر کے خالدہ کو ذبح کرنے والا آلہ قتل چاقو بھی موقع کے نزدیک ایک دیوار میں چھپایاتھا۔حوالہ پولیس کیا۔دونوں ملزمان کو بعد از ضروری تفتیش عدالت میں پیش کر کے اپنے کئے ہوئے بیہمانہ قتل کے جرم کا اعراف عدالت میں بھی کیا۔اور دنوں کو جوڈیشنل حوالات منتقل کئے۔عبدالرشید خان نے کہا کہ یقینا،ْ یہ ایک اندھا اور اندوہناک وقوعہ تھا اور بونیر پولیس نے نہایت قلیل مدت میں انتھک محنت اور لگن سے وقوعہ میں اصل ملزما ن ٹریس کر کے گرفتار کئے۔مقامی لوگوں نے بھی بونیر پولیس کی اس پیشہ ورانہ اور انصاف پر مبنی کاروائی کو سراہا۔جس سے عوام میں انتہائی خوشی پائی جاتی ہے۔ایکٹینگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید خان مروت نے واضح کیا کہ عوام کی مال وجان کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائیا ں جاری رہے گی۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جرائم کی خاتمہ کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔کیونکہ عوام کی تعاون کے بغیر امن ناممکن ہے۔مزید مقامی خبریں
-
عید الاضحی کے موقع صفائی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں، ڈی سی جہلم
-
ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے، ڈی سی جہلم
-
میرپورخاص، پبلک یونیورسٹی میں طلبا کا کثیر تعداد میں اساتذہ کے ساتھ مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
-
جہلم میں متعدد چنگ چی رکشہ جات بغیر رجسٹریشن و روٹ چل رہے ہیں، یہ جہلم کی مصروف شاہراہوں پر کھڑا ہو کر ٹریفک کے معمول کو خراب کررہے ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک جہلم
-
سرکاری دفاتر میں سائلین اور عملہ کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے دفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کی تزین وآرائش و جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے سپورٹس کمپلیکس کو جلد جدید ترین بنائیں گے ڈی سی جہلم
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا گرلز سکول نمبر 1 میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ ، امتحانی عمل اور طالبات کے لیے سہولیات کا جائزہ
-
آزاد کشمیر میں اووسیز کی سہولیات کے لئے علیحدہ ڈیسک تشکیل دیا جائے گا
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر منڈی بہاوالدین آمد
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.