استور، بالائی علاقوں میں برفباری وقفے وقفے سی جاری، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

ہفتہ 11 جنوری 2020 16:05

استور، بالائی علاقوں میں برفباری وقفے وقفے سی جاری، لوگوں کی مشکلات ..
استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) ضلع استور کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برفباری شروع ہو گئی، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح چھہ بجے سے استور کے بالائی علاقے قمری، منی مرگ، دیوسائی، چہلم، میر ملک، دریلے بالا اور رٹو میں برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ان علاقوں میں اس وقت پانچ فٹ سے چھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی پندرہ تک گر چکا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع استور کی تمام رابط سٹرکیں اور مین شاہراہ جو استور سے گلگت جاتی ہے اس میں بھی برف کی تہہ جم چکی ہے، سخت سردی کی وجہ سے بالائی علاقوں میں رہنے والوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ سردی شروع ہو تے ہی گیس سلنڈر مالکان اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں اور لکڑی بیچنے والے ٹھیکیداروں نے قمیتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :