حامد کرزئی نے نوازشریف سے ملاقات حکومت گرانے کے لئے کی

سابق افغان صدر نے مارچ میں مولانا فضل الرحمان کے ہونے والے دھرنے میں ساتھ دینے کا پیغام دیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 13 جنوری 2020 11:08

حامد کرزئی نے نوازشریف سے ملاقات حکومت گرانے کے لئے کی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 13 جنوری 2020ء) سینئر تجزیہ  کار سمیع ابراہیم  نے کہا ہے کہ  سابق افغانی صدر  حامد کرزئی   کی نواز شریف  سے ملاقات باظاہر  تو عیادت کیلئے تھی ۔ تاہم سمیع ابراہیم نے  کہا ہے کہ حامد کرزئی  اور نوازشریف کی ملاقات عیادت کے لئے نہیں تھی  بلکہ ان کی  ملاقات میں ایک  اہم معاملہ زیر بحث   رہا ۔

 ان کا کہنا  ہے کہ حامد کرزئی نے نوازشریف کو پیغام دیا کہ مولانا  فضل الرحمان کے مارچ میں  ہونے والے دھرنے  میں ڈٹ  کر ساتھ دیا  جائے۔ حکومت کو گرا دیا جائے۔  ان کا کہنا ہے  کہ سابق افغان صدر  حامد  کرزئی  نے ہمیشہ پاکستان پر الزامات لگائے ا ور عالمی  سطح پر بھی پاکستان  کو بدنام کرنے کی کوشش  کی۔

(جاری ہے)

  اس کے  ساتھ ساتھ امریکا کو بھی باور  کرانے کی کو شش کی امریکا افغان  جنگ پاکستان  کی وجہ سے ہار رہا ہے۔  سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کی دوستی پاکستان کے دشمنوں حامد کرزئی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہے۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ نوازشریف اور حامد کرزئی کی ملاقات میں پاکستان حکومت کو گرانے کی بات کی گئی۔

  واضح رہے دو روز قبل  سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی  تھی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف علاج کی غرض سے اس وقت لندن میں موجود ہیں۔ ۔ نواز شریف سے ملاقات کے لیے حامد کرزئی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے جہاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز نے ان کا استقبال کیا۔حامد کرزئی نے نواز شریف کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف بھی موجود تھے۔نواز شریف اور حامد کرزئی کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات بہت اہم تصور کی جا رہی ہے۔