ڈرامہ عہد وفا میں مداح کی زارا نور عباس کے کردار کی تعریف

پیر 13 جنوری 2020 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2020ء) پاکستان کی نامور اداکارہ زارا نور عباس اس وقت مقبول ہونے والے ڈرامے 'عہد وفا' میں اپنے کردار کے لیے مداحوں کی خوب تعریفیں بٹور رہیں ہیں۔29 سالہ زارا نور عباس نوری نامی گا ئوں کی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ عثمان خالد بٹ نے ان کے شوہر کا کردار نبھایا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی چار دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان خالد بٹ کے علاوہ اس ڈرامے میں احد رضا میر، احمد علی اکبر اور وہاج علی اہم کردار نبھارہے ہیں جبکہ علیزے شاہ بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ڈرامے کے چند ایسے کردار ہیں جو اس وقت انٹرنیٹ پر بیحد مقبول ہورہے ہیں جن میں ایک گلزار حسین کا ہے جبکہ دوسرا زارا نور عباس کا کردار 'رانی' ہے۔ویسے تو اس ڈرامے میں اداکاروں کے کردار زیادہ اہم ہے البتہ زارا نور عباس اپنی کردار کے باعث کافی داد وصول کررہی ہیں۔ڈرامے میں کاسٹ کے حوالے سے زارا نور عباس نے حال ہی میں برطانوی خبر رساں ادارے انڈیپینٹنڈ کی اردو سروس کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے عہد وفا کے ساتھ ساتھ اپنی فلمز 'چھلاوا' اور 'پرے ہٹ لو' کے حوالے سے بھی بات کی۔

متعلقہ عنوان :