پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام امجد اسلام امجد کے اعزاز میں تقریب پذیرائی (کل) ہوگی

منگل 14 جنوری 2020 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے مایہ ناز مصنف، شاعر، دانشور اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالبعلم امجد اسلام امجد کو ترکی کا معتبر ’نجیب فاضل ایوارڈ‘ ملنے پر خصوصی تقریب پذیرائی کل بروز ( بدھ ) کو دوپہر 12بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگی ۔