
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی
کابینہ نے قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی
میاں محمد ندیم
منگل 14 جنوری 2020
19:38

(جاری ہے)
کابینہ اجلاس میں فاٹا اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ میں پیش کردی گئی کابینہ نے پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری کی منظوری دی تاہم پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ایم ڈی، سی ای او کی تقرری کی منظوری موخر کردی.
اجلاس میں کابینہ نے لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی سمری موخر کردی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اب 12 ارکان پر مشتمل ہو گی، جس کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان ہوں گے.ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کمیٹی میں شامل ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور معاونِ خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کمیٹی ڈاکٹر معید یوسف بھی کمیٹی میں شامل ہیں.ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی قومی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ان کے علاوہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے اجلا س میں وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے نام عوام کے سامنے ظاہر کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے ناموں کی تشہیر کی جائے قبل ازیں پروگرام سے نکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی تو عمران خان نے معاملے پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت دے دی وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کا حق لوٹنے والوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے، لوٹ مار کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے لائے جائیں. وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری بھی دی، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگو لییشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا.شعبہ صحت میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے امور قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے. اس حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولییشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب اس وزارت کا نام منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ہوگا ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزارت میں ٹیکنیکل اور انتظامی عہدوں میں عدم توازن تھا،80فیصد انتظامی جبکہ 20 فیصد تیکنیکی نوعیت کے عہدے تھے اور 80فیصد افسران اور اسٹاف کا تحقیقی پس منظر بھی نہ تھا.وزیر مملکت کا مزید کہنا ہے کہ منظور تجویز میں تکنیکی عملہ70 جبکہ دیگر 30 فیصد ہیں، وزارت میں تربیت یافتہ اورمطلوبہ قابلیت کے ماہرین کی کمی تھی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ہیلتھ سروس گروپ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے.اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری بھی دی‘ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستانی موقف پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے. واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست 15 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر بھی کرچکی ہے.مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
مودی سرکار کیلئے ایک اور دھچکہ؛ برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
-
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
-
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
-
مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی، فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل
-
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس،ججز کے خلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.