/ تحریک ازادی کے سر خیل فخر افغان باچاخان کی جدوجہد کی بدولت خطے کو انگریز سامراج سے نجات ملی، عوامی نیشنل پارٹی

منگل 14 جنوری 2020 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا کے نے کہا ہے کہ تحریک ازادی کے سر خیل فخر افغان باچاخان کی جدوجہد کی بدولت خطے کو انگریز سامراج سے نجات ملی فلسفہ عدم تشدد آج بھی خطے کے جملہ مصائب و مشکلات کا مداوا اور خطے کو امن ترقی وخوشحالی کی جانب راغب کر سکتی ہے اسی طرح قائد جمہوریت رہبر ملی خان عبدالولی خان کے افکار جہد اور دور اندیشی سے ملک کو آئین دیا گیا ملک میں کمزور سہی جمہوریت ان کے دانش اورکاوش کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ رئیس الحرار فخر افغان باچاخان خان عبدالغفارخان کی 32 ویں رہبر ملی قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 14 ویں برسی کے مناسبت سے ملک اور بیرون ملک کی طرح یہاں صوبے میں بھی ان کے ایام کی مناسبت سے مختلف اضلاع میں یاد ریفرنسز سیمینار اور جلسہ عام منعقد کئے جائینگے اس سلسلے میں جمعہ 17 جنوری صبح 10 بجے ضلع پشین کے زیراہتمام سیدحنیف شاہ ہاوس حرمزئی، پیر 20 جنوری ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام پریس کلب کوئٹہ میں سہہ پہر 2 بجے ،جمعہ 24 جنوری صبح 10 بجیشہید گل شاہ خان گرانڈ ہرنائی میں جلسہ عام اتوار 26 جنوری ضلع قلعہ عبداللہ کے زیراہتمام گلستان کلی عبدالرحمان زئی بدھ 29 جنوری ضلع لسبیلہ کے زیراہتمام حب چوکی جبکہ اتوار 16 فروری کو ضلع سبی کے زیراہتمام سبی میں یاد ریفرنس منعقد کیا جائیگا جس میں پارٹی صوبہ پشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و مرکزی قائدین شرکت کرینگے علاوہ ازیں صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا آج ضلع ہرنائی ضلعی کابینہ تحصیل ہرنائی تحصیل شاہرگ کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت جلسہ تیاریوں بارے غور وخوض اور جلسہ گاہ کا معائنہ کر ینگی