حیرت انگیز منظر۔ سمندر کا پانی بہتے ہوئے 470 میٹر اونچی پہاڑی کی چوٹی پر پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 جنوری 2020 23:53

حیرت انگیز  منظر۔ سمندر کا پانی  بہتے ہوئے 470 میٹر اونچی پہاڑی کی چوٹی ..

جزائر فارو میں ریکارڈ کی گئی ایک حیران کن ویڈیو میں  ایک حیرت انگیز نظارہ فلمایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ  سمندر کا پانی کشش ثقل کو شکست دیتا ہوا نیچے سے پہاڑ کی 470 میٹری اونچی چوٹی تک پہنچ رہا ہے۔
یاہو نیوز کے مطابق یہ حیرت انگیز  نظارہ دیکھ کر موقع پر چہل قدمی کے لیے آنے والے 41 سالہ سامے جیکبسن نے فوراً ہی  اسے فلم بند کر لیا۔

(جاری ہے)

سوموار کو فلم بند کی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح  پانی کا ایک بگولا  سطح سمندر سے پہاڑی کی چوٹی تک جا رہا ہے۔
آب و ہوا کے ماہرین کا کہنا ہے  پانی کا یہ چکر  سطح سمندر پر بخاراتی ستون  یا  ہوا کا گھومتا ہوا ستون تھا۔ یہ پانی پر ہوا کے بگولوں کی طرح بن جاتا ہے۔ یہ اس وقت بنتا ہے جب چوٹی کا کنارہ ہوا کو دائرے میں گھمائے۔عام طور پر ایسے بخاراتی ستون پانی کو  اتنی زیادہ اوپر نہیں لے جاتے بلکہ سطح پر ہی گھومتے رہتے ہیں۔
اس حیرت انگیز نظارے کو آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :